گیسو دراز
معنی
١ - لمبے لمبے بالوں والا، لٹوریہ، (مجازاً) فقیر، سادھو، بزرگ۔ "حال والے بھی دیکھنے آگئے اور قال والے بھی، اچھے اچھے عابد، زاہد، مرتاض بھی اور بعض نرے دکاندار قسم کے گیسو دراز بھی۔" ( ١٩٤٥ء، حکیم الامت، ٣ ) ٢ - سلسلۂ چشتیہ سے تعلق رکھنے والے بزرگ سید محمد بن یوسف (بندہ نواز) کا ایک لقب۔ "حضرت چراغ دہلی . نے رحلت کے وقت حضرت سید گیسو دراز کو اپنی جانشینی کے لیے منتخب فرمایا۔" ( ١٤٢١ء، حضرت بندہ نواز گیسودراز، معراج العاشقین، ٧ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'گیسو' کے ساتھ فارسی صفت 'دراز' لگانے سے مرکب 'گیسو دراز' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٤٢١ء کو "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں